ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں مگر – نعت شریف 2025



ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لاکر کلام الہی دیا
وہ محمد مد ینے میں موجود ہے


ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کا جلوہ تو سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلام الہی دیا
وہ محمد مد ینے میں موجود ہے


پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلِ علیٰ
جھوم کر کہ رہی ہے یہ باد صبا
ایسی خوشبو چمن کے گلوں میں کہاں !
جو نبی کے پسینے میں موجود ہے


ہم نے مانا کہ جنت بہت ہے حسین
چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں
یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں
اور جنت مدینے میں موجود ہے

چھوڑنا تیر اطیبہ گوارا نہیں
ساری دنیا میں ایسا نظارہ نہیں
ایسا منظر زمانے میں دیکھا نہیں
جیسا منظر مدینے میں موجود ہے

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لاکر کلام الہی دیا
وہ محمد مد ینے میں موجود ہے


اپنے پیاروں کو بھی یہ خوبصورت نعت بھیجیں ♡

📱 واٹس ایپ پر فوراً شیئر کریں

#نعت_شریف # ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں مگر #اردو_نعت #Naat2025 #مدح_رسول # حضور_کی_محبت

تبصرے