آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں – حضور ﷺ کی شان والی نعت شریف

آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں


آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں
کیونکہ اللہ نے کوئی اور بنایا ہی نہیں

آپ نے جب سے نوازا ھے یارسول اللہ
میں نے دامن کسی چوکھٹ پہ پھیلایا ہی نہیں

جب کہا قبرمیں سرکار نے یہ میرا ھے
پھر نکیروں نے مجھے ہاتھ لگایا ہی نہیں

جو بھی مکے سے پلٹ آئے مدینے نہ گئے
یوں سمجھ لو انہیں سرکار نے بلایا ہی نہیں

نہ کوئی محبوب اور نہ محب کا ثانی
ایک کا جسم نہیں اور ایک کا سایہ ہی نہیں

آپ کی نعت ہی شہزاد کا سرمایہ ھے
اس نکمے نے تو کچھ اور کمایا ہی نہیں





اپنے پیاروں کو بھی یہ خوبصورت نعت بھیجیں ♡

📱 واٹس ایپ پر فوراً شیئر کریں

#نعت_شریف #آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں #اردو_نعت #Naat2025 #مدح_رسول # حضور_کی_محبت

تبصرے